صوبہ الانبار میں عراقی فوج کی پیشقدمی
عراق کے صوبے الانبار میں دو اور علاقے داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد ہوگئے-
اسکائی نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ الانبار کے اسٹریٹیجک شہروں حدیثہ اور کبیسہ کو داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے اور ان علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے- کہا جا رہا ہے کہ عراقی فوج نے، داعش کے متعدد دہشتگردوں کا، جو کبیسہ کے بعض علاقوں میں چھپے ہوئے تھے، محاصرہ کرلیا ہے-
حدیثہ اور کبیسہ علاقے صوبہ الانبار کے مغرب میں شہر ہیت کے نزدیک واقع ہیں اور ان علاقوں پر اکتوبر دوہزار چودہ سے داعش دہشت گردوں کا قبضہ تھا-
شہر ہیت کے اطراف میں داعش کی بربریت اس بات کا باعث بنی کہ تقریبا پینتیس ہزار عراقی اس علاقے سے محفوظ مقامات کی جانب چلے جائیں-
جون دوہزار چودہ سے اب تک عراق میں داعش دہشت گرد گروہ کی موجودگی، تیس لاکھ سے زائد افراد کے بے گھر ہونے کا سبب بنی ہے-