قندھار میں افغان فوج کا ایک اعلی افسر قتل
Mar ۲۶, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
افغانستان کے شہر قندھار میں افغان فوج کا ایک اعلی افسر مارا گیا ہے۔
خامہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق قندھار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ مسلح افراد نے جمعہ کے روز افغان فوج کے ایک اعلی افسر خان آقا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی افغان پولیس نے ابھی تک کسی شخص کو گرفتار کیا ہے۔
خان آقا گزشتہ دو ماہ کے دوران قتل ہونے والا افغان فوج کا دوسرا اعلی افسر ہے۔ اس سے قبل افغان فوج کے ایک اور اعلی افسر امیر آقا کو فروری کے مہینے میں بم دھماکہ کر کے ہلاک کر دیا گیا تھا۔
ٹیگس