یمن کی سرحد پر سعودی اتحاد کے سیکڑوں فوجیوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i218686-یمن_کی_سرحد_پر_سعودی_اتحاد_کے_سیکڑوں_فوجیوں_کی_ہلاکت
یمن کے ایک فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ سرحدی صوبے حجہ کے صحرائے میدی میں یمنی فوج اورعوامی رضاکار سیکورٹی دستوں کی کارروائی میں سعودی اتحاد کے تین سو اٹھتّر فوجی ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۴:۱۸ Asia/Tehran
  • یمن کی سرحد پر سعودی اتحاد کے سیکڑوں فوجیوں کی ہلاکت

یمن کے ایک فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ سرحدی صوبے حجہ کے صحرائے میدی میں یمنی فوج اورعوامی رضاکار سیکورٹی دستوں کی کارروائی میں سعودی اتحاد کے تین سو اٹھتّر فوجی ہلاک ہو گئے۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے اس فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے یہ کارروائی اس وقت انجام دی جب سعودی اتحاد کے فوجی سرحدی صوبے حجہ کے صحرائے میدی میں پیش قدمی کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کارروائی میں سعودی اتحاد کا بھاری مقدار میں فوجی ساز و سامان بھی تباہ کر دیا گیا۔

گذشتہ دو روز کے دوران یہ تیسری بار ہے کہ یمنی فوج اورعوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے سعودی اتحاد کے فوجیوں کی پیش قدمی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انھیں بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ہے۔