مغربی علاقوں میں شامی فوج کی پیش قدمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i218878-مغربی_علاقوں_میں_شامی_فوج_کی_پیش_قدمی
شامی فوج نے مغربی علاقے میں حماہ کے مضافات میں کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۳۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • مغربی علاقوں میں شامی فوج کی پیش قدمی

شامی فوج نے مغربی علاقے میں حماہ کے مضافات میں کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے حماہ کے مشرقی مضافات میں سلیمیہ کے علاقے میں تبارہ دیبہ نامی پہاڑیوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شامی فوج نے دیرالزور میں پرانے ایئر پورٹ کے علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کی ایک سرنگ کو بھی تباہ کر دیا۔

واضح رہے کہ شام میں بشار اسد حکومت کا تختہ الٹنے کی غرض سے اس ملک کا بحران، دو ہزار گیارہ میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں شروع ہوا ہے۔