یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i219331-یمن_کے_رہائشی_علاقوں_پر_سعودی_جنگی_طیاروں_کا_حملہ
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز بھی یمن کے رہائشی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۴:۱۲ Asia/Tehran
  • یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کا حملہ

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ہفتے کے روز بھی یمن کے رہائشی علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المیسرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے جنوبی صوبے تعز کے علاقے الوازعیہ پر بمباری کی جس سے اس علاقے میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ ایک اور رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ مآرب کے علاقے صرواح کے رہائشی علاقوں پر بھی بمباری کی ہے جس میں ہونے والے جانی و مالی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب یمنی صحافیوں کی یونین نے کہا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت میں اب تک یمن کے کم از کم پچیس صحافی جاں بحق ہو چکے ہیں۔