عراق سے شام کی سرحدوں کی طرف دہشت گرد فرار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i221611-عراق_سے_شام_کی_سرحدوں_کی_طرف_دہشت_گرد_فرار
مغربی عراق میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے شدید حملوں کے باعث داعش کے دسیوں دہشت گرد شام کی سرحدوں کی طرف فرار کرگئے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۱۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۳ Asia/Tehran
  •  عراق سے شام کی سرحدوں کی طرف دہشت گرد فرار

مغربی عراق میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فوج اور عوامی رضاکار دستوں کے شدید حملوں کے باعث داعش کے دسیوں دہشت گرد شام کی سرحدوں کی طرف فرار کرگئے ہیں-

عراق کی الفرات ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوربہ الانبار کے شہر ہیت کے جنوب میں، دہشت گردوں کے قبضے سے الخوصہ اور المشتل دیہی علاقوں کو آزاد کرانے کے ساتھ ہی ، دسیوں دہشت گرد شام کی سرحدوں کی جانب فرار کرگئے ہیں- کہا جا رہا ہے کہ داعش کے عناصر الرمادی کے مغرب میں واقع جزیرہ البغدادی سے شام کے سرحدی شہر القائم کی طرف بھاگ گئے ہیں-

اسی طرح الرمادی کے شمال میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں پر عراقی فوج کے حملے میں، بیس سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں-

عراقی فوج نے صوبہ الانبار میں داعش کا ایک ڈرون بھی مار گرایا ہے - الانبار کے آپریشن کمانڈر اسماعیل المحلاوی نے کہا ہے کہ یہ داعش کا دوسرا ڈرون طیارہ ہے جسے دو دنوں کے دوران الانبار میں مار گرایا گیا ہے-

دوسری جانب عراق کی رضاکار فورس نے صوبہ صلاح الدین میں، بیجی کے جنوب میں داعش کے ہیڈ کوارٹر پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے- صوبہ نینوا کے مرکز موصل میں بھی داعش کے دو سرغنوں سمیت تیس دہشت گرد عراقی فضائیہ کے حملے میں مارے گئے ہیں- داعش دہشت گرد گروہ جون دوہزار چودہ سے عراق کے بعض علاقوں پر قابض ہوکر، بہت ہولناک جرائم کا مرتکب ہوا ہے-