یمن سے متعلق امن مذاکرات ملتوی ہوگئے
یمن کے متحارب دھڑوں کے درمیان امن مذاکرات ملتوی ہوگئے ہیں-
روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق یمنی فریقوں کے عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ یمن سے متعلق امن مذاکرات، جو پیر اٹھارہ اپریل کو کویت میں ہونے والے تھے، ملتوی ہوگئے ہیں-
یمن کی تحریک انصاراللہ کے نمائندوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے، اعلان کیا ہے کہ وہ فی الحال مذاکرات کے لئے نہیں جائیں گے- ابھی تحریک انصاراللہ اور یمن کی عوامی پارٹی کا نمائندہ وفد، کویت روانہ نہیں ہوا ہے اور ان مذاکرات کے انعقاد کے وقت کا بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے-
یمن کےامور میں اقوام متحدہ کے نمائندے اسماعیل ولد شیخ احمد نے بھی جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رہنے کے منفی اثرات کے بارے میں خبردار کیا ہے-
اس سے قبل سوئٹزرلینڈ میں یمنی گروہوں کے درمیان مذاکرات انجام پائے تھے جو بے نتیجہ رہے-