یمن میں سعودی جارحیت کو ناکام بنا دیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i222673-یمن_میں_سعودی_جارحیت_کو_ناکام_بنا_دیا_گیا
یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی یمن میں سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۳ Asia/Tehran
  • یمن میں سعودی جارحیت کو ناکام بنا دیا گیا

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوبی یمن میں سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے خبر دی ہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ البیضا میں داخل ہونے کے لئے سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں کے حملے کو پسپا کر دیا- اس حملے میں سعودی عرب کے تین اتحادی فوجی مارے گئے ہیں-

یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس نے صوبہ لحج میں بھی سعودی فوج اور اس کے اتحادیوں کے حملے کو اس وقت ناکام بنا دیا جب انہوں نے الحد کے علاقے میں داخل ہونے کی کوشش کی-

بتایا جاتا ہے کہ اس کارروائی میں بھی سعودی فوج اور اس کی اتحادی فوجوں کے کئی اہلکار مارے گئے ہیں-

دریں اثنا المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے جنوبی شہر تعز کے کلابہ علاقے میں پلاسٹیک کے ایک کارخانے پر بمباری کی جس میں کارخانے کو کافی نقصان پہنچا-