افغانستان پاکستان کو الگ تھلگ کرنا چاہتا ہے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i222778-افغانستان_پاکستان_کو_الگ_تھلگ_کرنا_چاہتا_ہے
افغانستان کی حکومت پاکستان کو الگ تھلگ کرنا چاہتی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۹ Asia/Tehran
  • افغانستان پاکستان کو الگ تھلگ کرنا چاہتا ہے

افغانستان کی حکومت پاکستان کو الگ تھلگ کرنا چاہتی ہے۔

ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر کے نائب ترجمان دواخان مینہ پال نے کہا ہے کہ کابل میں دہشت گردانہ حملے کے بعد افغانستان کی حکومت پاکستان کو سیاسی لحاظ سے علاقائی اور عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنا چاہتی ہے اور عملی طور پر وہ تنہائی کا شکار بھی ہو رہا ہے۔

دواخان مینہ پال نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان بدستور ان دہشت گرد گروہوں کی حمایت کر رہا ہے کہ جو افغانستان میں تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔

ماہرین کے خیال میں امریکی دباؤ کے بغیر پاکستان کبھی بھی طالبان کی حمایت کرنا بند نہیں کرے گا۔ اس کے علاوہ افغان حکومت کے داخلی اختلافات بھی ایک ایسی کمزوری ہے کہ جس سے اس کے مخالفین اور پاکستان فائدہ اٹھاتے ہیں۔

افغانستان کے صدارتی محل کے نائب ترجمان شاہ حسین مرتضوی نے بھی کہا ہے کہ کابل حکومت کا یہ خیال ہے کہ طالبان کی اب امن پراسیس میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

انھون نے مزید کہا کہ اسی سلسلے میں افغان صدر نے پارلیمنٹ اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کے روز طلب کیا ہے تاکہ طالبان کے بارے میں ایک نئی حکمت عملی اختیار کی جا سکے۔