یمن پر سعودی جارحیت جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i223408-یمن_پر_سعودی_جارحیت_جاری
سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر جارحیت کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت جاری

سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر یمن کے مختلف علاقوں پر جارحیت کی ہے۔

العالم ٹیلی ویژن کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز یمن کے صوبے حجہ اور تعز کے مختلف علاقوں پر پروازیں کیں جس سے عام شہریوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صوبہ مآرب کے علاقے صرواح کے کھیتوں میں اندھادھند فائرنگ کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رکھا۔

ادھر سعودی عرب فرار کر جانے والے یمن کے سابق صدر منصور ہادی کے مسلح دہشت گردوں نے بھی صوبہ صنعا کے علاقے ملح کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

دوسری جانب صوبہ مآرب کے علاقے ہیلان میں جاری جھڑپوں کے دوران سعودی عرب کے دسیوں کرائے کے فوجی ہلاک ہو گئے۔

ایک اور اطلاع کے مطابق کویت میں جاری امن مذاکرات میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ نے عوامی تحریک انصار اللہ کے وفد سے ایک اور ملاقات کی ہے۔

انصار اللہ کے وفد نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ملاقات میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج کیا ہے۔