فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کی جارحیت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i223450-فلسطینیوں_کے_خلاف_صیہونی_فوجیوں_کی_جارحیت
صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں پر حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کی جارحیت

صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ بیت المقدس کے فلسطینیوں پر حملہ کیا ہے۔

صیہونی فوجیوں نے بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس میں واقع العیساویہ علاقے پر حملہ کر کے کم سے کم سات فلسطینیوں کو زخمی کر دیا- دوسری جانب انتہا پسند صیہونیوں نے صہیونی فوجیوں کی مدد سے ایک بار پھر مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد الاقصی پر حملہ کیا اور اس مقدس مقام کی بےحرمتی کی- انتہا پسند صیہونیوں نے مسجدالاقصی کے صحن میں داخل ہوکر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نعرے لگائے-

واضح رہے کہ صیہونی انتہا پسندوں اور صیہونی فوجیوں کی جانب سے مسجدالاقصی کی مسلسل بے حرمتی کئے جانے کے خلاف گذشتہ برس اکتوبر سے فلسطینیوں نے تحریک انتفاضہ قدس شروع کر رکھی ہے- اس عرصے میں صیہونی فوجیوں نے دو سو سے زائد فلسطینیوں کو شہید اور ہزاروں دیگر کو زخمی کیا ہے-