زمینی فوج شام بھیج سکتے ہیں: ترک وزیراعظم
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i224545-زمینی_فوج_شام_بھیج_سکتے_ہیں_ترک_وزیراعظم
ترک وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے شام میں کھلی فوجی مداخلت کی دھمکی دی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۱۶ ۱۴:۱۱ Asia/Tehran
  • زمینی فوج شام بھیج سکتے ہیں: ترک وزیراعظم

ترک وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے شام میں کھلی فوجی مداخلت کی دھمکی دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسنا کے مطابق ترک وزیراعظم احمد داؤد اوغلو نے شام ترکی سرحد پر داعش کی سرگرمیوں میں اضافے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر ترک فوج کو شام بھیجنے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے ایک بار پھر دعوی کیا ہے کہ ترکی شام کے بحران کو پرامن طریقے سے حل کیے جانے کی حمایت کرے گا۔

ترک وزیراعظم نے ، روسی طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی روس کے خلاف نہیں تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ترک فوج نے چوبیس نومبر دوہزار پندرہ کو شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں مصروف روسی جنگی طیارے کو مار گرایا تھاجس کے بعد ماسکو اور انقرہ کے تعلقات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا ہے کہ ترک حکومت علاقے میں جاری کشیدگی کو مسلسل ہوا دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس نے ترکی کے ساتھ اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن موجودہ ترک حکومت کی ہٹ دھرمی کے با‏عث ان کوششوں کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا ہے-

احمد داؤد اغلو ایسے وقت میں شام میں ترکی کی ممکنہ فوجی مداخلت کی بات کر رہے ہیں جب شام کی حکومت ، داعش اور پی کے کے، سے مقابلے کے بہانے، ملک کے شمالی علاقوں پر ترک فوج کی گولہ باری اور فضائی حملوں پر کڑی نکتہ چینی کرچکی ہے۔