شام: حماہ کی سینٹرل جیل کی صورت حال پر کنٹرول
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i224617-شام_حماہ_کی_سینٹرل_جیل_کی_صورت_حال_پر_کنٹرول
شامی ذرائع نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ بغاوت کرنے والے قیدیوں نے حماہ کی جیل پر قبضہ کر لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۴:۰۱ Asia/Tehran
  • شام: حماہ کی سینٹرل جیل کی صورت حال پر کنٹرول

شامی ذرائع نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے کہ بغاوت کرنے والے قیدیوں نے حماہ کی جیل پر قبضہ کر لیا ہے۔

شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حماہ کی سینٹرل جیل کی صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے۔ شام کے سیکورٹی ذرائع نے بھی اعلان کیا ہے کہ دو روز قبل قیدیوں کو منتقل کئے جاتے وقت ہونے والی شورش پر قابو پا لیا گیا اور سینٹرل جیل کی صورت حال مکمل کنٹرول میں ہے۔

ان ذرائع کے مطابق ایسی رپورٹ محض ایک جھوٹ ہے کہ جیل پر قیدیوں نے قبضہ کر لیا ہے۔ شام کی وزارت داخلہ نے بھی اس خبر کی تردید کی ہے کہ حماہ کی سینٹرل جیل کی صورت حال بے قابو ہو گئی ہے۔