غزہ میں وسیع پیمانے پر صیہونیت مخالف مظاہرہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i224725-غزہ_میں_وسیع_پیمانے_پر_صیہونیت_مخالف_مظاہرہ
ہزاروں فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کے خلاف ایک بار پھر مظاہرہ کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں وسیع پیمانے پر صیہونیت مخالف مظاہرہ

ہزاروں فلسطینیوں نے صیہونی حکومت کے خلاف ایک بار پھر مظاہرہ کیا ہے۔

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق غزہ پٹی کے ہزاروں فلسطینیوں نے جمعرات کو غزہ پٹی کے محاصرے پراحتجاج کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے غزہ پٹی کا محاصرہ ختم کئے جانے اور مصر کے ساتھ رفح سرحدی گذرگاہ کھولنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے صیہونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور صیہونی حکومت کے خلاف جد و جہد جاری رہنے پر تاکید کی۔ تقریبا" اسی دن سے سرحدی گذرگاہ رفح بند ہے اور غزہ پٹی کے محاصرے کی وجہ سے اب تک سیکڑوں بیمار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ صیہونی حکومت نے دوہزار سات سے غزہ پٹی کا شدید محاصرہ کر رکھا ہے اور علاقے میں ادویات اور ایندھن جیسی بنیادی چیزوں کی سپلائی پر بھی اس غاصب حکومت نے پابندی لگا رکھی ہے۔