سعودی عرب کے وزیرپیٹرولیم علی النعیمی برطرف معزول کر دیئے گئے
سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے وزیرپیٹرولیم علی النعیمی کو برطرف کر دیا ہے
برسوں سے پیٹرولیم کے وزیرکے عہدے پرفائزعلی النعیمی کو برطرف کرنے کے بعد سعودی فرمانروا نے خالد الفالح کو ان کی جگہ وزیر پیٹرولیئم بنایا ہے - انیس سو پچانوے سے پیٹرولیم کی وزارت کے عہدے پرفائزعلی النعیمی کو ایک ایسے وقت ہٹایا گیا ہے جب سعودی عرب نے گذشتہ دوبرسوں سے ایسی پالیسی اپنا رکھی ہے جس کی وجہ سے تیل کی قیمتیں انتہائی نچلی سطح پر پہنچ گئی ہیں- بعض خبروں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ علی النعیمی نے پہلے ہی اعلان کر دیا تھا کہ وہ مئی میں اپنے عہدے سے کنارہ کش ہو جائیں گے - اس درمیان ماہرین کا کہنا ہے کہ علی النعیمی کی برطرفی سعودی حکومت کے اندر جاری چپقلش کا بھی نتیجہ ہو سکتا ہے - خبروں میں بتایا گیا ہے کہ بجلی و پانی ، تجارت ، سماجی امور اور صحت کے وزراء کو بھی ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے-