وزیر دفاع پاکستان: ہم ایران کی خودمختاری اور آزادی کی کھل کر حمایت کرتے ہیں
وزیر دفاع پاکستان نے زور دیا ہے کہ ایران کی قومی حاکمیت، استقلال اور سلامتی ہمارے لیے پاکستان کی خودمختاری اور استقلال کی طرح اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد تہران کے ساتھ اپنی کھلی یکجہتی اور حمایت جاری رکھے گا۔
سحرنیوز/پاکستان: وزیر دفاع پاکستان خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ایران ہمارا قریبی ہمسایہ اور برادر ملک ہے، اور دونوں ممالک کے تعلقات نہ صرف کئی دہائیوں بلکہ صدیوں پر محیط ہیں۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کی جانب سے ایران کے ساتھ یکجہتی اور حمایت علانیہ اور مکمل وضاحت کے ساتھ جاری رہے گی۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ایران کی سلامتی، خودمختاری اور قومی حاکمیت ہمارے لیے اتنی ہی اہمیت رکھتی ہے جتنی پاکستان کی خودمختاری اور سلامتی۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook,X,instagram,tiktok,whatsappchannel
پاکستان کے صدر نے بدھ کی شب اسلام آباد میں ایرانی انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر دیے گئے خطاب میں خطے میں امن قائم رکھنے کی کوششوں کو سراہا اور خبردار کیا کہ کسی بھی جارحانہ اقدام کے منفی نتائج ہوں گے۔
صدر آصف علی زرداری نے ایران اور پاکستان کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ تہران اسلام آباد کا اہم شراکت دار ہے، اور دونوں ممالک دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔