غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کا حملہ
Jun ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۵:۳۰ Asia/Tehran
-
خبری ذرائع نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کی پروازیں جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ پٹی کے ایک علاقے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے منگل کی شام غزہ پٹی کے مرکز میں واقع حجر الدیک کے مشرق میں زرعی اراضی پر راکٹ داغے۔ اس حملے میں علاقے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔ خبری ذرائع نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں کی پروازیں جاری رہنے کی خبر دی ہے۔
ٹیگس