روسی وزیر دفاع کی شام کے صدر کے ساتھ ملاقات
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i232243-روسی_وزیر_دفاع_کی_شام_کے_صدر_کے_ساتھ_ملاقات
روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو اور شام کے صدر بشار اسد نے باہمی ملاقات میں دہشت گردوں کے ساتھ جنگ اور شام کی صورتحال کا جائزہ لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۳:۲۵ Asia/Tehran
  • شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو کی ملاقات
    شام کے صدر بشار اسد کے ساتھ روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو کی ملاقات

روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو اور شام کے صدر بشار اسد نے باہمی ملاقات میں دہشت گردوں کے ساتھ جنگ اور شام کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے وزیر دفاع سرگئی شویگو نے ہفتے کے دن شام کے دارالحکومت دمشق میں شام میں دہشت گرد گروہوں کے خلاف مشترکہ کارروائی اور دوطرفہ فوجی تعاون کے بارے میں مذاکرات کئے۔

شام کے صدر اور روس کے وزیر دفاع نے اس ملاقات میں شام میں دہشت گردوں کی مکمل نابودی تک ان کے خلاف آپریشن جاری رکھنے پر تاکید کی۔