سعودی ایئر بیس پر میزائلی حملہ
Jun ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۷ Asia/Tehran
یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے پیر کو سعودی عرب کے مشیط الخمیس ایئر بیس پر قاہر ایک میزائل سے حملہ کرکے اسے کافی نقصان پہنچایا ہے۔
ارنا نے یمنی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن کا قاہر ایک میزائل سعودی عرب کے مشیط الخمیس ایئر بیس میں اپنے نشانے پر جاکر لگا ہے ۔
یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ یہ میزائل، سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں اور یمنی عوام پر وحشیانہ بمباری کے جواب میں داغا گیا ہے۔
یاد رہے کہ سعودی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کے رہائشی علاقوں پر وحشیانہ جارحیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس میں اب تک خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں یمنی شہری شہید ہوچکے ہیں-
ٹیگس