یمن پر سعودی جارحیت اور جوابی حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i233788-یمن_پر_سعودی_جارحیت_اور_جوابی_حملے
یمنی افواج کے ایک آپریشن میں سعودی اتحاد کے بہت سے فوجی ہلاک ہوگئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • یمن پر سعودی جارحیت اور جوابی حملے

یمنی افواج کے ایک آپریشن میں سعودی اتحاد کے بہت سے فوجی ہلاک ہوگئے-

العالم کے مطابق پیر کو صوبہ مارب کے علاقے ہیلان میں یمن کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے مشترکہ آپریشن میں سعودی اتحاد کے بہت سے فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔

یمنی ذرائع نے بتایا ہےکہ صوبہ مارب میں سعودی اتحاد کے کوفل نامی فوجی مرکز پر یمنی فوج کے میزائلی حملے میں بھی کئی فوجی ہلاک ہوگئے جن میں سعودی اتحاد کا ایک فوجی کمانڈر بھی شامل ہے۔

دوسری جانب المسیرہ ٹی وی نے بتایا ہے کہ سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ مارب کے شہر صرواح پر پیرکو چار بار بمباری کی ہے۔

سعودی جنگی طیاروں نے پیر کو صوبہ حجہ کے علاقے المرزق پر بھی بمباری کی ہے۔

سعودی جنگی طیاروں کے پیر کے حملوں میں ممکنہ طور پر ہونے والے جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات دستیاب نہیں ہوسکی ہیں۔