یمن کے امن مذاکرات پندرہ جولائی تک ملتوی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i234307-یمن_کے_امن_مذاکرات_پندرہ_جولائی_تک_ملتوی
یمن کے امن مذاکرات پندرہ جولائی تک ملتوی کر دیئے گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • یمن کے امن مذاکرات پندرہ جولائی تک ملتوی

یمن کے امن مذاکرات پندرہ جولائی تک ملتوی کر دیئے گئے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ یمن کے بارے میں کویت امن مذاکرات دو ہفتے بعد پندرہ جولائی سے دوبارہ شروع ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پندرہ جولائی سے یمن کے امن مذاکرات کا نیا مرحلہ شروع ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ یمن کے امن مذاکرات کا نیا مرحلہ دونوں فریقوں کی حمایت سے شروع ہو گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امن مذاکرات اس لئے ملتوی کئے گئے ہیں کہ مذاکرات کے دونوں فریق ضروری مشاورت کر کے عیدالفطر کے بعد کویت واپس آئیں اور پھر مذاکرات کا نیا مرحلہ شروع کیا جائے۔

یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد شیخ نے کہا کہ پندرہ جولائی سے شروع ہونے والے امن مذاکرات، دونوں فریقوں کی عملی تجاویز کے جائزے اور بحران کے خاتمے کے لئے سمجھوتے کی تیاری پرمرکوز ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ کویت میں یمن کے امن مذاکرات اکیس اپریل کو شروع ہوئے ہیں لیکن دو مہینے گذرجانے کے بعد بھی دونوں فریقوں میں سجھوتے پراتفاق رائے حاصل نہیں ہو سکا۔