یمن میں آل سعود کے دسیوں اتحادی فوجی گرفتار
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i236857-یمن_میں_آل_سعود_کے_دسیوں_اتحادی_فوجی_گرفتار
یمن کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے سعودی عرب کے دسیوں اتحادی فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۱۵, ۲۰۱۶ ۱۴:۳۰ Asia/Tehran
  • یمن میں آل سعود کے دسیوں اتحادی فوجی گرفتار

یمن کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے سعودی عرب کے دسیوں اتحادی فوجیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ یمن کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے سعودی عرب کے بتیس اتحادی فوجیوں کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ مارب کے جنگی علاقے سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے-

دوسری جانب یمنی فوج نے جنوبی شہرعدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح گروہوں کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا ہے-

اس درمیان مفرور صدر منصور ہادی کے ایجنٹوں نے عدن کے گورنر اور عدن شہر کے سیکورٹی انچارج کی گاڑیوں کے راستے میں کار بم کا دھماکہ کیا ہے جس سے گاڑیوں اور آس پاس کے مکانات کو نقصان پہنچا- اس دھماکے میں صوبہ عدن کے دونوں ہی عہدیدار بال بال بچ گئے تاہم ایک یمنی فوجی زخمی ہو گیا۔