یمنی فوج کے جوابی حملے، درجنوں سعودی فوجیوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i239644-یمنی_فوج_کے_جوابی_حملے_درجنوں_سعودی_فوجیوں_کی_ہلاکت
یمنی فوج کے جوابی حملوں میں آل سعود کے دربار سے وابستہ درجنوں فوجی ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۵ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کے جوابی حملے، درجنوں سعودی فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فوج کے جوابی حملوں میں آل سعود کے دربار سے وابستہ درجنوں فوجی ہلاک ہو گئے۔

  ارنا کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اورانصاراللہ سے وابستہ عوامی رضاکار فورس کے مشترکہ میزائیلی یونٹ نے اپنی ایک جوابی کارروائی میں "زلزال تین" سے موسوم اندرون ملک ساختہ بارہ میزائل فائر کئے جس کے نتیجے میں نجران کے علاقے میں سعودی فوجیوں کا ایک اڈہ مکمل طورپرتباہ ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ "زلزال تین" نامی میزائل، یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے مشترکہ دفا‏عی یونٹ نے تیار کیا ہے۔ دفا‏عی امور سے متعلق ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ یمن پر امریکہ اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی جارحیت کے جواب میں یمن کی سرکاری اور عوامی فورس کے مشترکہ دستوں نے جو میزائل داغے ہیں وہ اپنے طے شدہ ہدف کو نشانہ بنانے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس سے قبل بھی یمن کی عوامی اور سرکاری فورسز کے مشترکہ دفاعی یونٹ نے "فرضہ نہم" میں بھی سعودی عرب کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

یمن کی عوامی تحریک "انصاراللہ" کے ترجمان اور مذاکراتی ٹیم کے سربراہ "محمد عبدالسلام" نے انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کو جان لینا چاہئے کہ اگر اس نے ہماری شہری آبادی پراپنے ہوائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا تو پھر اسے محاذوں پر ہمارے تباہ کن حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔