شام: منبج شہر مکمل طور پر آزاد ہوگیا
Aug ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۴:۳۷ Asia/Tehran
شام کا شہر منبج دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد ہوگیا ہے۔
تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے حلب کے شمال مشرقی نواحی علاقے میں واقع منبج شہر کو دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا ہے۔
سیرین ڈیموکریٹک فورسز ایک مہینے سے اس علاقے کو داعش کے قبضے سے آزاد کرانے کےلئے کوشاں تھیں۔
منبج شہر پر سنہ دو ہزار چودہ سے دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر نے قبضہ جما رکھا تھا۔ یہ شہر ترکی اور دہشت گرد گروہ داعش کے نام نہاد دارالحکومت رقہ کے درمیان سپلائی لائن شمار ہوتا تھا۔
ٹیگس