مختلف علاقوں میں شامی فوج کی کامیابیاں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i242842-مختلف_علاقوں_میں_شامی_فوج_کی_کامیابیاں
شام کے شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں شامی فوج کو مسلسل کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۶:۰۷ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں حلب میں دہشت گردوں کے لئے امداد کی فراہمی کا عمل منقطع ہوگیا ہے۔
    شامی فوج کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں حلب میں دہشت گردوں کے لئے امداد کی فراہمی کا عمل منقطع ہوگیا ہے۔

شام کے شمالی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں شامی فوج کو مسلسل کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔

المنار ٹیلیویژن نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے حلب میں سیمنٹ کے کارخانے اور الزہرا نامی علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حلب میں شامی فوج کی کارروائیوں میں کم از کم چالیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ شامی فوج نے بھی کہا ہے کہ مغربی حلب میں دہشت گرد گروہوں کا حملہ پسپا کردیا گیا۔

شامی فوج کی مسلسل کارروائیوں کے نتیجے میں حلب میں دہشت گردوں کے لئے امداد کی فراہمی کا عمل منقطع ہوگیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے حمص میں بھی شمالی اور مشرقی علاقوں میں دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے انھیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ ان علاقوں میں داعش دہشت گرد گروہ کے کئی سرغنہ بھی ہلاک ہوئے ہیں۔