یمن پر سعودی عرب کی وحشیانہ جارحیت
Aug ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کو بھی یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی۔
سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے اتوار کو شمال مشرقی صوبہ حجہ کے شہر حرض پر چارمرتبہ بمباری کی- المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبر دی ہے کہ اس حملے میں سعودی طیاروں نے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا- سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے نہم پر بھی بمباری کی جبکہ صوبہ صعدہ کے رازیح اور بدیم شہروں پر بھی سعودی جیٹ طیاروں نے بم برسائے- یمنی ذرائع اور عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے ہی شار علاقے میں ایک عام شہری کی کار پر بم گرا دیا جن میں سوار سبھی لوگ شہید اور زخمی ہو گئے- اس سے پہلے ہفتے کی شام سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز میں بھی عام شہریوں پر بمباری کر کے دس افراد کو شہید کر دیا تھا۔