جولان کی پہاڑیوں پر صیہونی حکومت کے حملے جاری
Sep ۰۸, ۲۰۱۶ ۰۳:۴۹ Asia/Tehran
صیہونی حکومت نے آج علی الصبح ایک بار پھر شام کی جولان کی پہاڑیوں پر بمباری کی ہے
رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فضائیہ نے شمالی جولان کی پہاڑیوں پر شامی فوج کے اڈے کو کئی بار اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا -
اتوار کو بھی صیہونی جنگی جہازوں نے جولان کی پہاڑیوں پر واقع شامی فوج کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی- گذشتہ ساڑھے پانچ سال سے جاری بحران شام کے بعد صیہونی فوج اب تک کئی بار دمشق مخالف دہشت گردوں کی حمایت سے شامی فوج کے اڈوں کونشانہ بنا چکی ہے-
اسرائیل نے انیس سو سڑسٹھ کی جنگ میں جولان پر قبضہ کرلیا تھا اور انیس سواکاسی میں اسے اپنی سرزمین میں شامل کر لیا تھا تاہم عالمی برادری نے صیہونی حکومت کے اس اقدام کو اب تک تسلیم نہیں کیا ہے-
ٹیگس