سعودی فضائیہ پر بیلیسٹک میزائلوں سے حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i247969-سعودی_فضائیہ_پر_بیلیسٹک_میزائلوں_سے_حملہ
یمنی فوج اور رضاکار فورس کی میزائلی کمان نے سعودی عرب کی فضائیہ کے ایک اڈے کو میزائلی حملوں کا نشانا بنایا
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۳, ۲۰۱۶ ۰۴:۱۴ Asia/Tehran
  • یمنی فوجی ذریعے کے مطابق میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر لگا ہے اور سعودی فوجی اڈے کو کافی نقصان پہنچا ہے-
    یمنی فوجی ذریعے کے مطابق میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر لگا ہے اور سعودی فوجی اڈے کو کافی نقصان پہنچا ہے-

یمنی فوج اور رضاکار فورس کی میزائلی کمان نے سعودی عرب کی فضائیہ کے ایک اڈے کو میزائلی حملوں کا نشانا بنایا

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کے ایک فوجی ذریعے نے بتایا ہے کہ جس میزائل سے سعودی فضائیہ کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے وہ "قاھرایک " نوعیت کا ہے- یمنی فوج نے اس  کارروائی میں جنوبی سعودی عرب کے خمیس مشیط میں فضائیہ کے خالد بن عبدالعزیزنامی اڈے کو نشانہ بنایا ہے-

یمنی فوجی ذریعے کے مطابق میزائل ٹھیک اپنے نشانے پر لگا ہے اور سعودی فوجی اڈے کو کافی نقصان پہنچا ہے-  یمنی فوجی ذریعے نے تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ میزائلی حملہ، یمن کے مختلف علاقوں میں شہریوں اور بنیادی تنصیبات پر امریکی و سعودی جارح اتحاد کے مسلسل حملوں کا جواب ہے- اسی طرح یمنی اسنیپروں نے پیر کو نجران میں سعودی عرب کی بارڈرسیکورٹی فورس کے چار فوجیوں کو ہلاک کردیا-