شامی فوجی اڈوں پر صیہونی حکومت کے فضائی حملے
-
اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کے جنگی جہازوں نے جولان کی پہاڑیوں پر شام کے فوجی اڈوں پر بمباری کی ہے-
صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے جولان کے علاقے میں شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں۔
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج کے جنگی جہازوں نے جولان کی پہاڑیوں پر شام کے فوجی اڈوں پر بمباری کی ہے- المیادین کے مطابق یہ حملہ، جولان کے مقبوضہ پہاڑی حصوں سے کئے گئے ہیں- گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران شام کے جولان علاقے پر اسرائیل کا یہ دوسرا حملہ ہے-
گذشتہ ساڑھے پانچ برسوں سے جاری بحران شام کے دوران صیہونی فوج نے دمشق حکومت کے مخالف دہشت گردوں کی حمایت سے جنگی علاقوں میں شامی فوج کے ٹھکانوں خاص طور سے جولان کی پہاڑیوں پر واقع فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے- صیہونی حکومت نے انیس سو سڑسٹھ کی جنگ میں شام کے علاقے جولان پر قبضہ اور انیس سواکاسی میں اسے اپنی سرزمین میں ضم کر لیا تھا لیکن عالمی برادری نے ابھی تک اس قبضے کو تسلیم نہیں کیا ہے-