شام: تدمر میں دو سو پچاس داعشی دہشت گرد ہلاک
Sep ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۳:۲۴ Asia/Tehran
-
تدمر میں روسی جنگی طیاروں کے حملوں میں دو سو پچاس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
شام کے علاقے تدمر میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر روس کے ہوائی حملوں میں دو سو پچاس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ تدمر میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر روسی جنگی طیاروں کے حملوں میں دو سو پچاس دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق روسی فوجیوں نے تدمر پر داعش کے حملے کو بھی ناکام بنا دیا ہے اور اس گروہ کے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر دیا ہے۔
ٹیگس