اقوام متحدہ سے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کا مطالبہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i249799-اقوام_متحدہ_سے_یمن_کی_اعلی_سیاسی_کونسل_کا_مطالبہ
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے بے گناہ شہریوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے روکنے کے لئے فوری تدابیر اختیار کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ سے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کا مطالبہ

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے بے گناہ شہریوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے روکنے کے لئے فوری تدابیر اختیار کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک خط بھیج کر ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کا محاصرہ ختم کرنے اورعوام کے خلاف جنگ روکنے کے لئے سعودی عرب پر دباؤ ڈالیں -

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کے خط میں آیا ہے کہ یمنی شہری چاہے وہ بیرون ملک میں رہنے والے طالبعلم ہوں یا مریض، اپنے ملک واپس نہیں آپا رہے ہیں کیونکہ سعودی جارحین مسافرطیاروں کو صنعا ایئرپورٹ پر اترنے نہیں دے رہے ہیں-

سعودی عرب مارچ دوہزار پندرہ سے بعض عرب ملکوں اور امریکہ کی حمایت سے  یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے-