اقوام متحدہ سے یمن کی اعلی سیاسی کونسل کا مطالبہ
Sep ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے بے گناہ شہریوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے روکنے کے لئے فوری تدابیر اختیار کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے
المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح الصماد نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک خط بھیج کر ان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمن کا محاصرہ ختم کرنے اورعوام کے خلاف جنگ روکنے کے لئے سعودی عرب پر دباؤ ڈالیں -
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ کے خط میں آیا ہے کہ یمنی شہری چاہے وہ بیرون ملک میں رہنے والے طالبعلم ہوں یا مریض، اپنے ملک واپس نہیں آپا رہے ہیں کیونکہ سعودی جارحین مسافرطیاروں کو صنعا ایئرپورٹ پر اترنے نہیں دے رہے ہیں-
سعودی عرب مارچ دوہزار پندرہ سے بعض عرب ملکوں اور امریکہ کی حمایت سے یمن پر وحشیانہ حملے کر رہا ہے-
ٹیگس