عراق کے عوام پر داعش کے مظالم کا سلسلہ جاری
Oct ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۶:۴۳ Asia/Tehran
عراق میں دہشت گرد گروہ داعش نے چودہ عراقی شہریوں کو غرق کر کے موت کی وادی میں دھکیل دیا ہے۔
عراق کی السومریہ نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق دہشت گرد گروہ داعش نے بدھ کے دن صوبہ نینوا کے صدر مقام موصل شہر میں چودہ عراقی شہریوں کو غرق کر کے موت کی نیند سلا دیا ہے۔
دہشت گرد گروہ داعش نے اس سے قبل بھی رواں سال ستمبر کے مہینے میں آٹھ عراقی شہریوں کو موصل شہر کے الدواسہ علاقے میں غرق کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
عراق سے ملنے والی ایک رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ کرکوک کے ایک سیکورٹی ذریعے نے کہا ہے کہ ایک بم دھماکے میں دہشت گرد گروہ داعش کے دو سرغنہ ہلاک ہوگئے ہیں۔ جن میں الحویجہ شہر میں داعش کا ایک کمانڈر بھی شامل ہے۔
ٹیگس