سعودی حملے کا دنداں شکن جواب
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i253297-سعودی_حملے_کا_دنداں_شکن_جواب
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں اس ملک کے فوجی ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے۔
(last modified 2025-08-10T10:38:06+00:00 )
Oct ۱۵, ۲۰۱۶ ۰۷:۵۷ Asia/Tehran
  • شمالی یمن میں واقع البقیع سرحدی گذرگاہ میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی ایک بڑی کارروائی میں چالیس سے زائد  سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے ۔
    شمالی یمن میں واقع البقیع سرحدی گذرگاہ میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی ایک بڑی کارروائی میں چالیس سے زائد سعودی ایجنٹ ہلاک ہوگئے ۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں اس ملک کے فوجی ٹھکانوں پر شدید حملہ کیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جمعے کی رات سعودی عرب کے علاقے جیزان میں فوجی مرکز پر حملہ کر کے کئی سعودی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے اس سے قبل جمعے کی شام جیزان میں ملحمہ علاقے کو بھی اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں ایک سعودی فوجی ہلاک ہوا۔ دریں اثنا جنگ یمن کے انفارمیشن سینٹر نے ہفتے کو اعلان کیا کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے شمالی یمن میں واقع البقیع سرحدی گذرگاہ میں سعودی عرب کے ایجنٹوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی اور چالیس سے زائد ایجنٹوں کو ہلاک کر دیا۔

دوسری جانب العالم نیوز چینل نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں نے جمعے کی رات یمن کے دارالحکومت صنعا کے علاقے وادی السر پر آٹھ بار بمباری کی۔ سعودی عرب کی جارح فوج نے صوبے صعدہ میں واقع منبہ کے مختلف علاقوں کو بھی اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔