یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i254626-یمن_کے_مختلف_علاقوں_پر_بمباری_کا_سلسلہ_جاری
سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جنگ بندی کے باوجود یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۳, ۲۰۱۶ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کی جانب سے خلاف ورزی کے با وجود، یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے بہتر گھنٹے کی جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔
    سعودی عرب کی جانب سے خلاف ورزی کے با وجود، یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے بہتر گھنٹے کی جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے جنگ بندی کے باوجود یمن کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یمن کے دارالحکومت صنعا کے مختلف علاقوں اور الدیلمی ہوائی اڈے کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے شہروں المخاء اور الحوبان پر بھی بمباری کی ہے۔ اس کے علاوہ صوبہ حدیدہ میں الکثیب علاقے کے بحری اڈے اور صوبہ حجہ کے شہر عبس پر بھی حملے کیے ہیں۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی یمن پر سعودی اتحاد کے حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے علاقے جیزان میں سعودی فوج کے ٹھکانوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس میں کئی سعودی ایجنٹ ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب ایک ایسے وقت میں یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے کہ جب یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے بہتر گھنٹے کی جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔