یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کی کارکردگی پرتنقید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i255376-یمن_کے_امور_میں_اقوام_متحدہ_کے_نمائندے_کی_کارکردگی_پرتنقید
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Oct ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۳ Asia/Tehran
  • یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کی کارکردگی پرتنقید

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی کارکردگی پر تنقید کی ہے۔

صالح علی الصماد نے العالم ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد کے پاس سعودی عرب کے پیغامات ہیں اور وہ کوئی نئی تجویز اور منصوبہ پیش نہیں کر سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ میڈیا کی یہ رپورٹیں بالکل غلط ہیں کہ اسماعیل ولد الشیخ احمد نے کوئی تجویز پیش کی ہے، کیونکہ وہ صرف ایک فریق کی رائے اور نظر کو قبول کرتے ہیں اور باقی فریقوں کو نظرانداز کرتے ہیں۔

یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے اسماعیل ولد الشیخ احمد کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی کے بارے میں ایسے سوالات اور تحفظات موجود ہیں کہ وہ یمن کے خلاف ہر قسم کی سازش اور اس کے حالات خراب کرنے میں ملوث ہیں کیونکہ ان کا موقف سعودی حکومت کے کشیدگی پیدا کرنے کے اقدامات پر پردہ ڈالنا ہے۔

انھوں نے عالمی برادری پر سعودی حکومت کے اقدامات پر پردہ ڈالنے کا الزام لگایا اور کہا کہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ولدالشیخ احمد منفی رویہ اور کارکردگی دکھائیں۔ انھوں نے اسی طرح روس سے یمن میں فوجی مداخلت کی درخواست کے بارے میں بھی کہا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔