جنوب مشرقی موصل میں داعش کے خلاف کارروائی جاری
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i255889-جنوب_مشرقی_موصل_میں_داعش_کے_خلاف_کارروائی_جاری
جنوبی موصل کے علاقوں کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے عراقی فوج تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۳۱, ۲۰۱۶ ۰۹:۵۵ Asia/Tehran
  • موصل کی آزادی کی کارروائی سترہ اکتوبر کو عراقی وزیر اعظم کے حکم سے شروع ہوئی ہے اور اب تک شمال اور مغرب کے پانچ سو مربع کیلو میٹر سے زیادہ کے علاقوں پر عراقی فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے-
    موصل کی آزادی کی کارروائی سترہ اکتوبر کو عراقی وزیر اعظم کے حکم سے شروع ہوئی ہے اور اب تک شمال اور مغرب کے پانچ سو مربع کیلو میٹر سے زیادہ کے علاقوں پر عراقی فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے-

جنوبی موصل کے علاقوں کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرانے کے لئے عراقی فوج تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے-

ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق عراق کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے جنوب مشرقی موصل کے علاقے علی رش کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے- 

عراقی فوج کے حملوں میں شدت آنے کے ساتھ ہی بتایا جاتا ہے کہ تکفیری دہشت گرد عناصر، جنوبی موصل کے علاقوں سے پسپائی پر مجبور ہوگئے ہیں -

عراق کی عوامی رضاکار فورس نے شہر تلعفر کی جانب  بھی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے بیس سے زائد دیہی علاقوں کو آزاد کرالیا ہے-

در ایں اثنا عراق میں پیشمرگہ فورسز نے اعلان کیا ہے کہ اس نے موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی شروع ہونے کے وقت سے اب تک داعش دہشت گردوں کے قبضے سے چھبیس دیہاتوں کو آزاد کرالیا ہے-

اتوار کے روز بھی شمال اور مشرق کے کئی علاقوں کو پیشمرگہ ملیشیا نے داعش کے وجود سے پاک کردیا ہے-

موصل کی آزادی کی کارروائی سترہ اکتوبر کو عراقی وزیر اعظم کے حکم سے شروع ہوئی ہے اور اب تک شمال اور مغرب کے پانچ سو مربع کیلو میٹر سے زیادہ کے علاقوں پر عراقی فوج نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے-