یمنی فوج کے حملوں میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i256039-یمنی_فوج_کے_حملوں_میں_متعدد_سعودی_ایجنٹ_ہلاک
سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیوں میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک کردیے گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۰۱, ۲۰۱۶ ۰۶:۲۲ Asia/Tehran
  • یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ تعز کے بعض جنوبی علاقوں پر، جو سعودی ایجنٹوں کے قبضے میں تھے، اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
    یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ تعز کے بعض جنوبی علاقوں پر، جو سعودی ایجنٹوں کے قبضے میں تھے، اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی کارروائیوں میں متعدد سعودی ایجنٹ ہلاک کردیے گئے-

یمن کے المسیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی رضا کار فورس کے جوانوں نے پیر کے روز، جنوبی سعودی عرب کے صوبے نجران کی " ابقع " نامی گذرگاہ کی جانب سعودی ایجنٹوں کی پیشقدمی کو ناکام بناتے ہوئے متعدد سعودی ایجنٹوں کو ہلاک کردیا-

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے اسی طرح صوبہ تعز کے بعض جنوبی علاقوں پر، جو سعودی ایجنٹوں کے قبضے میں تھے، اپنا کنٹرول حاصل کرلیا ہے-

یمنی فوج نے دارالحکومت صنعا کے علاقے نھم کے اطراف میں واقع سعودی ایجنٹوں کے ہتھیاروں کے گوداموں پر میزائل حملہ کرکے کئی گوداموں کو تباہ کردیا - 

یمنی فوج نے اسی طرح صوبہ مآرب میں بھی سعودی ایجنٹوں کے بعض ٹھکانوں پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کو کافی جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے-

یمن کی وزارت صحت نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ اس ملک پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے دوران اب تک ستائیس ہزار سے زائد افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں-

یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے حملے ایسے میں جاری ہیں کہ اس ملک کی مانع تراشیوں کے سبب، یمن کے بحران کے حل کے تمام منصوبے ناکام ہوچکے ہیں-