یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جارحیت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i257503-یمن_کے_مختلف_علاقوں_پر_سعودی_جارحیت
یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں عام شہریوں کو خاصا جانی و مالی نقصان پہنچا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۵:۳۲ Asia/Tehran
  • یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی جارحیت

یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں کی بمباری میں عام شہریوں کو خاصا جانی و مالی نقصان پہنچا۔

یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے عام شہریوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے صوبے صعدہ کے مختلف علاقوں پر کلسٹرڈ بم برسائے  جس میں کافی نقصان ہوا۔

سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبے تعز میں المخاء پر بھی شدید بمباری کی۔ سعودی طیاروں نے اپنے ملک کے جنوبی علاقے جیزان میں یمنی فوج کے خلاف بھی حملے کئے تاکہ سعودی سرزمین میں یمنی فوج کی پیش قدمی کو روکا جا سکے۔

المسیرہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے یمن کے ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے کہ سعودی لڑاکا طیاروں کے حملے کے باوجود جیزان کے علاقے میں یمنی فوج اورعوامی رضاکاروں کی پیش قدمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ یمنی فوج نے جیزان میں قائم زبید اور العبادیہ کے درمیان رابط پل کا کنٹرول بھی سنبھال لیا اور جیزان کے مختلف قصبوں اور دیہاتوں میں سعودی فوج کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا۔