ترکی کے فضائی حملے میں پانچ شامی شہری جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i258640-ترکی_کے_فضائی_حملے_میں_پانچ_شامی_شہری_جاں_بحق
ترکی نے شہر حلب کے شمال مشرقی علاقوں پر بمباری کر کے پانچ عام شہریوں کو جاں بحق اور تینتالیس کو زخمی کردیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
  • شام کے شہر حلب کے شمال مشرقی علاقے میں واقع شہر الباب اور بزاعہ قصبے پر ترکی فوج کی بمباری
    شام کے شہر حلب کے شمال مشرقی علاقے میں واقع شہر الباب اور بزاعہ قصبے پر ترکی فوج کی بمباری

ترکی نے شہر حلب کے شمال مشرقی علاقوں پر بمباری کر کے پانچ عام شہریوں کو جاں بحق اور تینتالیس کو زخمی کردیا۔

رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے شام کے شہر حلب کے شمال مشرقی علاقے میں واقع شہر الباب اور بزاعہ قصبے پر جارحانہ بمباری کر کے کم سے کم پانچ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا- ترکی کے فضائی حملے میں تینالیس عام شہری زخمی بھی ہوئے ہیں-

ترکی کی فوج نے پیر کے دن سے " سپر فرات " نامی آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے شہر الباب کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا - ترکی نے چوبیس اگست سے شام میں سپرفرات نامی آپریشن شروع کیا ہے- ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کا دعوی ہے کہ سپرفرات نامی آپریشن کا مقصد ترکی کے خلاف دہشت گردانہ حملے خاص طور سے داعش کے خطرے کو دور کرنا اور بین الاقوامی اتحاد کی مدد کرنا ہے-