افغانستان کے صوبے ننگرھار پر امریکی ڈرون حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i258736-افغانستان_کے_صوبے_ننگرھار_پر_امریکی_ڈرون_حملہ
امریکی ڈرون طیاروں نے مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرھار پر بمباری کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۰ Asia/Tehran
  • افغانستان کے صوبے ننگرھار پر امریکی ڈرون حملہ

امریکی ڈرون طیاروں نے مشرقی افغانستان کے صوبے ننگرھار پر بمباری کی ہے-

ریڈیو تہران کی  پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ڈرون طیاروں نے جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات میں، کوت ضلع کے علاقے لاغلجوی پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک ہوگئے-

بعض ذرائع نے کہا ہے کہ مرنے والے افراد داعشی ہیں لیکن اس طرح کے حملوں میں عام طور پر عام شہری نشانہ بنائے جاتے ہیں -

امریکی فوجیوں نے دو نومبر کو گروہ طالبان سے مقابلے کے بہانے شمالی افغانستان کے شہر قندوز کے مضافات میں رہائشی علاقوں پر بمباری کی تھی جس میں چالیس عام شہری ہلاک ہوئے تھے-

اسی طرح چار نومبر کو بھی صوبہ ننگرہار کے خوگیانی ضلع کے نزدیک ایک علاقے پر امریکی ہوائی حملے میں دو عام شہری ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے تھے-

افغانستان سے ہی موصولہ ایک خبر میں کہا گیا ہے کہ صوبہ فراہ کی بکواہ کمشنری پر طالبان کے حملے میں آٹھ پولیس  اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں-

فراہ کی گورنریٹ کے ترجمان ناصر مھری نے ہمارے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ طالبان کے افراد وقتا فوقتا بکواہ کے علاقے کو نشانہ بناتے رہتے ہیں - انہوں نے کہا کہ بکواہ کا علاقہ ، صوبہ فراہ میں وہ واحد علاقہ ہے کہ جہاں سب سے زیادہ تعداد میں طالبان موجود ہیں اور حکومت کے خلاف جنگ کر رہے ہیں-