افغانستان: طالبان کے ایک اعلی کمانڈر کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i258976-افغانستان_طالبان_کے_ایک_اعلی_کمانڈر_کی_ہلاکت
افغانستان کے لغمان صوبے میں افغان سیکورٹی فورس کے ساتھ جھڑپوں میں طالبان کا ایک اعلی کمانڈر ہلاک ہوگیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Nov ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • صوبہ لغمان افغانستان کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔
    صوبہ لغمان افغانستان کے مشرقی حصے میں واقع ہے۔

افغانستان کے لغمان صوبے میں افغان سیکورٹی فورس کے ساتھ جھڑپوں میں طالبان کا ایک اعلی کمانڈر ہلاک ہوگیا۔

ریڈیو تہران کی پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے لغمان صوبے کے گورنر ہاوس کے ترجمان «سرحدی زواک» نے کہا ہے کہ مجید نامی طالبان گروہ کا یہ اعلی کمانڈر آج بروز پیر لغمان کے علاقے اچکزی میں افغان سیکورٹی فورس کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوگیا۔

طالبان کے اس کمانڈر کا متعدد دہشتگردانہ حملوں، سڑک کنارے نصب بموں کے دھماکے اور عوام کے قتل عام میں بڑا ہاتھ رہا ہے۔