عالمی برادری سے یمن کی وزارت صحت کی اپیل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i259414-عالمی_برادری_سے_یمن_کی_وزارت_صحت_کی_اپیل
یمن کی وزارت صحت نے ایک بار پھر عالمی برادری سے سعودی عرب کے حملے رکوانے کی اپیل کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۳:۴۲ Asia/Tehran
  • عالمی برادری سے یمن کی وزارت صحت کی اپیل

یمن کی وزارت صحت نے ایک بار پھر عالمی برادری سے سعودی عرب کے حملے رکوانے کی اپیل کی ہے-

پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی وزارت صحت نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ سعودی عرب پر دباؤ ڈال کر یمن کے عوام پرسعودی عرب کے جارحانہ حملوں کو رکوائے- یمن کی وزارت صحت نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ عالمی برادری سعودی حملوں اور پابندیوں کے باعث دواؤں سے محروم یمنی مریضوں کی مدد اور ان کی جان بچانے کے لئے آگے بڑھے-

یمن کی وزارت صحت نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اب صرف چند ہی اسپتال ایسے بچے ہیں جوطبی خدمات فراہم کرنے کے قابل ہیں باقی تمام اسپتال، دواؤں کی کمی کی وجہ سے بند ہونے کی دہلیز پر پہنچ گئے ہیں - آل سعود حکومت ، مارچ دوہزارگیارہ سے امریکہ اور بعض عرب ممالک کی مدد سے  یمن پر حملے کررہی ہے تاکہ اس ملک کے مفرور صدر منصورہادی کو اقتدار میں واپس لا سکے-