یمن کی اعلی سیاسی کونسل کا انتباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i259852-یمن_کی_اعلی_سیاسی_کونسل_کا_انتباہ
یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے ملکی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • یمن کی اعلی سیاسی کونسل کا انتباہ

یمن کی اعلی سیاسی کونسل نے ملکی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

المسیرہ ٹی وی کے مطابق اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ صالح صماد نے سعودی اتحاد کا ساتھ دینے والے مسلح گروہوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی نظر میں ان کے اور جارح فوجیوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو عنقریب ان کے گھناؤنے اعمال کی سزا مل جائے گی۔
یمن کی اعلی سیاسی کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ یمن کے عوام ملکی اقتداراعلی کی خلاف ورزی کرنے والوں کو ہرگز معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے چپے چپے کو سعودی غاصبوں اور ان کے امریکی آقاؤں کے قبضے سے آزاد کرائیں گے۔