مسجدالاقصی پر صیہونی آباد کاروں کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i260320-مسجدالاقصی_پر_صیہونی_آباد_کاروں_کا_حملہ
صیہونی آبادکاروں نے بدھ کے روز صیہونی فوجیوں کی حمایت سے مسجد الاقصی کے صحن کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی پر صیہونی آباد کاروں کا حملہ

صیہونی آبادکاروں نے بدھ کے روز صیہونی فوجیوں کی حمایت سے مسجد الاقصی کے صحن کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی کے صحن میں میں داخل ہو کر غیر اسلامی نعرے لگائے۔ صیہونی فوجیوں اور صیہونی آباد کاروں نے بیت المقدس اور مسجد الاقصی کو یکم اکتوبر دو ہزار پندرہ سے اپنے وسیع حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

اس عرصے میں صیہونی فوجیوں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ انتفاضۂ قدس کے آغاز سے اب تک صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں دو سو پینسٹھ فلسطینی شہید اور دو ہزار چار سو سے زائد دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔