یمنی عوام کی ریلی ، قومی حکومت کی حمایت کا اعلان
Dec ۰۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
یمن کے عوام نے اپنے ملک کی آزادی کی انچاسویں سالگرہ کے موقع پر دارالحکومت صنعا میں ایک بڑی ریلی نکال کر ملک کی قومی حکومت کی تشکیل کی حمایت کا اعلان کیا
یمنی عوام کی بڑی ریلی میں یمنی انقلاب کی اعلی کونسل کے سربراہ محمد علی الحوثی اور متعدد سول و فوجی شخصیات، مختلف جماعتوں کے رہنماؤں اور نمائندوں اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی -
ریلی میں شریک افراد نے یمن کی آزادی کی سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے ہونے والے اس پروگرام کو ایک ایسے وقت جب سعودی عرب اور امریکا کے حملے جاری ہیں انتہائی اہم بتایا -
ریلی کے شرکا نے قومی حکومت کی تشکیل کی حمایت کا اعلان کیا اور کہا کہ آزادی کی سالگرہ کی یہ تقریبات ان فداکاریوں کی یاد دلاتی ہیں جو یمنی عوام نے سامراج اور غاصبوں کے چنگل سے رہائی حاصل کرنے کے لئے انجام دی تھیں -
ٹیگس