ایران کا ترکی کے عوام کے ساتھ اظہار ہمدردی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i261877-ایران_کا_ترکی_کے_عوام_کے_ساتھ_اظہار_ہمدردی
ترکی میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے گزشتہ رات استنبول میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۰ Asia/Tehran
  • ترکی کی حکومت نے اتوار کو ایک دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔
    ترکی کی حکومت نے اتوار کو ایک دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔

ترکی میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے گزشتہ رات استنبول میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

ترکی میں تعینات ایرانی سفیر "محمد ابراهیم طاهریان فرد" نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے استنبول میں ہونے والے حالیہ دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرکے کہا کہ انتہاپسندی اور دہشتگردی ایک سکے کے دو رخ ہیں اور استنبول میں ہونے والے حملوں سے ایک بار پھر دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے عالمی برادری کے مزید تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت نمایان ہوجاتی ہے۔

 واضح رہے گزشتہ رات استنبول میں ہونے والے بم دھماکوں میں 29 افراد ہلاک ہوئے جن میں 2 شہری اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہے۔ اس حملے میں پولیس افسران سمیت 166 افراد زخمی ہوئے۔

ترکی کی حکومت نے اتوار کو ایک دن کے عام سوگ کا اعلان کیا ہے۔