عمان میں بلدیاتی کونسل کے انتخابات کے لئے ووٹنگ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i263986-عمان_میں_بلدیاتی_کونسل_کے_انتخابات_کے_لئے_ووٹنگ
عمان کی تاریخ میں، دوسرے بلدیاتی انتخابات کے لئے اتوار کو ووٹ ڈالے گئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • عمان میں بلدیاتی کونسل کے انتخابات کے لئے ووٹنگ

عمان کی تاریخ میں، دوسرے بلدیاتی انتخابات کے لئے اتوار کو ووٹ ڈالے گئے-

پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق عمان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں چھے لاکھ تیئیس ہزار دوسو چوبیس افراد اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے - عمانی رائے دہندگان ، سات سو اکتیس مرد و خواتین امیدواروں میں سے دوسو دو امیدواروں کا انتخاب کریں گے -

عمان کی بلدیاتی کونسل کے امیدواروں کو چار سال کے لئے منتخب کیا جائے گا - عمان کی بلدیاتی کونسل کے ممبران کو مجریہ کی حیثیت حاصل نہیں ہے بلکہ وہ بلدیہ کی خدمات اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے صرف سفارش اور ہدایات دے سکتے ہیں -