لبنانی پارلیمنٹ نے نئی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دے دیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i264571-لبنانی_پارلیمنٹ_نے_نئی_کابینہ_کو_اعتماد_کا_ووٹ_دے_دیا
لبنان کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم سعد حریری کی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۴ Asia/Tehran
  • لبنانی پارلیمنٹ نے نئی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دے دیا

لبنان کی پارلیمنٹ نے وزیراعظم سعد حریری کی کابینہ کو اعتماد کا ووٹ دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سعد حریری کی کابنیہ کی توثیق کے لیے بدھ کے روز، پارلیمنٹ میں رائے شماری کرائی گئی جس میں بانوے ارکان نے حصہ لیا۔ لبنانی پارلیمنٹ کے بانوے اراکین میں سے ستّاسی ارکان نے کابنیہ کی تشکیل کے وزارتی اعلامیہ کے حق میں ، چار نے مخالفت میں جبکہ ایک نے نیوٹرل ووٹ دیئے-

کابنیہ کی تشکیل کے وزراتی بیان میں، اسرائیلی جارحیت کے مقابلے میں لبنانی عوام کے جائز حق مزاحمت کی حمایت اور تمام مقبوضہ علاقوں کی آزادی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ لبنان کی تیس رکنی کابنیہ میں، آٹھ مارچ الائنس اور نیشنل فری موومنٹ کو سترہ جبکہ چودہ مارچ گروہ اور اس کی اتحادی جماعتوں کو تیرہ وزارتیں دی گئی ہیں۔

لبنان میں نئی حکومت کی تشکیل سیاسی میدان میں حزب اللہ کے حامیوں کی اہم کامیابی ہے۔ حزب اللہ لبنان، ملک کی ارضی سالمیت اور امن و سلامتی کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔