داعشی عناصر کی حلب سے یمن منتقلی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i265033-داعشی_عناصر_کی_حلب_سے_یمن_منتقلی
شام کے شہر حلب میں شکست کھانے والے داعش کے عناصر کو یمن منتقل کیا جارہا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۲۰ Asia/Tehran
  • داعشی عناصر کی حلب سے یمن منتقلی

شام کے شہر حلب میں شکست کھانے والے داعش کے عناصر کو یمن منتقل کیا جارہا ہے-

یمن کے سیکورٹی ذرائع نے اعلان کیا ہےکہ شام کے شہر حلب میں شکست کھانے کے بعد داعش کے ایک سو پچاس دہشت گردوں کو ترکی کے طیارے کے ذریعے یمن کے جنوبی شہر عدن منتقل کیا گیا ہے -

المسیرہ ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ شام کے شہر حلب میں شکست کھانے اور وہاں سے فرار کرنےوالے ایک سوپچاس داعشی عناصرعدن کے ہوائی اڈے پر اترے ہیں، یہ ہوائی اڈہ اس وقت متحدہ عرب امارات کی غاصب فوج کے کنٹرول میں ہے -

یمن کے سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی کا یہ طیارہ ایک سو پچاس سے زائدسعودی  اتحادی فوجیوں کو جو تعز میں لڑائی کے دوران زخمی ہوگئے تھے علاج کے لئے ترکی کے اسپتالوں میں  منتقل کرے گا -